Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • عالمی میدان سے روس کو ہٹانے کی یورپی کوششیں عملی طور پر ناممکن ہیں: پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے تاکید کی ہے کہ یورپی یونین روس کو مختلف بین الاقوامی میدانوں سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ یہ کام عملی طور پر ناممکن ہے۔

تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کی رات سوچی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے سربراہوں کی شرکت سے ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے بعض ممالک مختلف بین الاقوامی میدانوں سے روس کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ کام ان کی بس سے باہر اور غیر حقیقت پسندانہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک اپنی پالیسیوں کو کچھ اس طرح سے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مختلف بین الاقوامی مسائل منجملہ قرہ باغ کے تنازعے کے حل سے متعلق روس کے کردار کو ختم کردیں جبکہ خود قرہ باغ کے مسئلے میں ان کی یہ پالیسی عملی طور پر کامیاب ہونا ناممکن ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ان کے ملک نے تنازعات کے حل سے متعلق ہر کوشش کا خیر مقدم کیا ہے۔

انھوں نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ کی ایف کے بارے میں ماسکو کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور یوکرینی حکام خود مذاکرات سے گریزاں رہے ہیں۔

ٹیگس