Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا

میانمار کی ایک عدالت نے بدھ کو آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں5  سال قید کی سزا سنائی ہے۔

میانمار کی عدالت نے کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے برما کی سیاسی رہنما اور سابق حکومتی سربراہ آنگ سان سوچی کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ۔

سوچی پر 6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام لگا ہے۔

 آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات زیر سماعت ہیں، جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور انتخابی دھوکہ دہی شامل ہیں۔

ان کے خلاف درج ہر مقدمے میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا ہے۔ تمام الزامات ثابت ہونے پر سوچی کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید ہوسکتی ہے۔

آنگ سان سوچی کو فروری 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

 

 

ٹیگس