Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۱:۱۱ Asia/Tehran
  • بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر حارجہ نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت رد عمل ظاہرکرتے ہوئےکہا کہ بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے اور آخر تک رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر حارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں  جوعربی میں ہےکہا کہ بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے اور آخر تک رہے گا۔

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو ہمیشہ ہی امریکی صدرٹرمپ کو اسرائیل کا سخت حامی قرار دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کررہے ہیں اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔

ٹیگس