Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر زور دیا ہے۔

اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ایرانی صدر حسن روحانی کے مابین حالیہ ملاقات کی روشنی میں حالات ساز گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے بہتر اور تیزرفتار اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے خطے کے دیگر ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں بہتری اور فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین بات چیت میں بہتر سرحدی انتظام کو ترجیح حاصل ہے۔انہوں نےکہا کہ ایران پاکستان کو بجلی فروخت کرنے والا بڑا ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ شپنگ اور ایوی ایشن کے شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی روح سے پاکستان کو اپنے حصے کا کام مکمل کرنا چاہیے جبکہ ایران اپنے حصہ کا کام پہلے ہی مکمل کرچکا ہے جس پر دو ارب ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

ٹیگس