Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی وزارت خارجہ طلبی

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر تہران میں امریکی مفادات کے محافظ کی حیثیت سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو وزات خارجہ طلب کر لیا گیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر تہران میں امریکی مفادات کے محافظ کی حیثیت سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو وزات خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور انھیں امریکہ کے خلاف احتجاجی یادداشت پیش کر دی گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ کے امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر سے گفتگو میں اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی کے بے بنیاد ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کا اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یمن کو میزائل فراہم کرنے کے بارے میں ایران کے خلاف کیا جانے والا دعوی بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت امریکہ یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وہ عالمی برادری کو جواب دہ ہونے کے بجائے علاقے میں جارح ملکوں کی حمایت نیز دیگر ملکوں کے خلاف غلط الزام عائد کر کے عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے امریکی دعؤوں اور الزامات کی وجہ سے علاقائی و عالمی رائے میں خود امریکہ کا اعتبار ختم ہوا ہے۔

 

ٹیگس