شاگردوں نے استاد کو حضرت معصومہ (س) کے سپرد کیا ۔ تصاویر
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
آج بروز جمعرات فقیہ گرانقدر، استاد اخلاق و عرفان حضرت آیت اللہ حائری شیرازی رحمت اللہ علیہ کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں، علماء، طلبا، فوجی و سول حکام سمیت ہزاروں قمی شہری شریک ہوئے۔ یہ تشییع قم میں واقع مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے روضۂ حضرت معصومہ (س) کی جانب انجام پائی اور آخرکار آپ کو حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ (س) کے جوار میں سپرد لحد کر دیا گیا۔