Dec ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  •  حضرت عیسی (ع) کی ولادت کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال 2018 کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےگزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: فرشتوں نے حضرت مریم (س) کو بشارت دی کہ خدا آپ کو ایک فرزند عطا کرے گا جس کا نام حضرت عیسی (ع) ابن مریم ہو گا جو دنیا و آخرت میں خدا کی بر گزیدہ شخصیات میں سے ہوں گے۔ (سورہ آل عمران آیت 45)

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اس ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم پیدائش سب کے لئے خوشی اور امن ثابت ہو۔ 25 دسمبر 2017 حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم پیدائش ہے۔

سحر عالمی نیٹ ورک اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس