صدر روحانی کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو تہنیتی پیغامات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دنیا کے ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے تہنیتی پیغامات میں پیغمبر رحمت و سعادت حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے
انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ ادیان الہی کے علما ، پیروؤں اور اکابرین کے درمیان گفتگو اور تعاون کے ذریعے پوری دنیا کے انسانوں کے لئے سال دوہزار اٹھارہ کو عزت و معنویت اور رفاہ وآسائش سے مملو اور تشدد سےعاری سال بنائیں۔
صدر روحانی نے اسی طرح کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسیس کے نام بھی اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پیغمبران الہی کی تعلیمات کے زیرسایہ سبھی انسانوں کے لئے دنیا میں ہر طرح کی برائیوں، تفریق اور غربت و افلاس کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی دنیا ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کو الگ الگ مبارک باد کے پیغام ارسال کرکے حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور اس امیدکا اظہار کیا کہ نیا سال پوری انسانیت کے لئے امن و آشتی کا سال ثابت ہوگا۔