ایران کے فضائی بیڑے میں دو نئے جہازوں کا اضافہ
Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
ایران کے فضائی بیڑے میں دو جدید ترین اے ٹی آر طیاروں کا اضافہ ہوا ہے۔
دونون اے ٹی آر طیارے فرانس کے تولوز ایئر پورٹ سے پرواز کر کے تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر اتر گئے۔ ایران نے اپنی قومی فضائی کمپنی کے لیے بیس اے ٹی آر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جن میں سے اب تک آٹھ طیارے موصول ہو چکے ہیں۔
اے ٹی آر طیاروں میں چوہتر مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور انہیں عام طور پر ڈومسٹک پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایران اور فرانس کے درمیان سو ایئر بس طیاروں کی خریداری کے معاہدے کے تحت تین ایئر بس طیارے بھی ایران کے قومی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل ہو چکے ہیں۔
ایران کی قومی فضائی کمپنی نے سو ایئر بس، اسی بوئنگ اور بیس اے ٹی آر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔