Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے اپنی بصیرت سے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

 یوم بصیرت کے موقع پر تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے تیس دسمبر کو اپنی بصیرت و آگاہی سے سن دو ہزار نو کے فتنے کی آگ کو خاموش کر دیا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ تیس دسمبر کو ایرانی عوام کی بصیرت کے نتیجے میں دشمن کی بڑی سازش ناکام ہو گئی جو پابندیوں، نفسیاتی جنگ، ڈرانے دھمکانے اور جارحیت پر استوار تھی۔
 دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے بیرجند میں یوم بصیرت کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں اور اسلامی انقلاب کے خلاف دشمن کی سازشوں کا مقصد اسرائیل کے گرد سلامتی کا حصار قائم کرنا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ عراقی کردستان کی علیحدگی کا منصوبہ اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان امت مسلمہ کے دشمنوں کی نئی سازشیں تھیں جو رہبر انقلاب اسلامی کی تدابیر کی روشنی میں استقامتی محاذ نے ناکام بنا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں غاصب اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں ایک عظیم اور پائیدار تحرک پیدا ہو گیا ہے اور اللہ نے چاہا تو اسرائیل نابود ہو کے رہے گا۔

ٹیگس