Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • سال نو کی مناسبت سے صدر روحانی کا تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں نئے عیسوی سال کے آغاز کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے نئے عیسوی سال کے آغاز کی مناسبت سے ایران کی عیسائی برادری کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایران سبھی ایرانیوں خواہ وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں، یہودی ہوں یا زرتشتی ہوں سب کا گھر اور وطن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادیان الہی کا احترام اسلام رحمانی کی گرانقدر تعلیم ہے۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات  انسانیت کے لئے معنویت امن و دوستی سے سرشار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پاکیزہ حیات اور ان کی تعلیمات سب کے لئے مشعل راہ ہونی چاہئیں اور آج ہم سب کو پیغمبران الہی کی تعلیمات کی پیروی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیگس