ایرانی نوجوانوں کی جانب سے دماغی لہروں کو منظم کرنے والی مشین کی ایجاد
Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
ایرانی نوجوانوں نے برین ویو یا دماغی لہروں کو منظم کرنے والی ایک مشین ایجاد کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی نوجوانوں کی ایجاد کردہ یہ مشین، بیماروں کے علاج و معالجے، تعلیم کے شعبے میں طلبا کی توجہ مرکوز کرنے، ڈرائیونگ کے دوران نیند کی روک تھام اور اسٹریس کم اور توجہ بڑھانے کے کام آتی ہے۔
اس مشین کو مکمل طور پر ایرانی نوجوانوں نے تیار کیا ہے۔
برطانیہ کی آکسفورڈ اور کیمبریج، اور امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ایرانی نوجوانوں کی اس ایجاد کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔