Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایشیا عالمی تہذیب کا گہوارہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کو عالمی سلامتی کے انتہائی اہم اور حیاتی قرار دیا ہے۔

تہران میں ایشیائی تہذیبوں کے بارے میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایشیا مختلف تہذیبوں اور نظریات کا گہوارہ ہی نہیں بلکہ عالمی تہذیب کا بھی گہوارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سماج میں ایشیا کو قدیم براعظم قرار دیا جاتا ہے اور یہ براعظم فلسفے، حکمت، ڈائیلاگ اور مشترکہ ادارک جیسے نظریات کی جائے پیدائش بھی ہے تاہم افسوس کہ  آج یہ براعظم مختلف بحرانوں،  بدامنی کے واقعات اور قتل و غارت گری کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ جھڑپوں، قتل و غارت گری اور تناؤ کا، مختلف النوع ایشیائی نظریات، عقائد اور تہذیبوں سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہمیشہ سے اگرچہ ایشیا کا خطہ نظریاتی تنوع کا حامل رہا ہے لیکن آج جو کچھ اس خطے میں اور خاص طور سے مغربی ایشیا میں ہو رہا ہے وہ اس خطے کی تہذیبی اساس سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتا -

ٹیگس