ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فون گفتگو میں حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایرانی تیل بردار بحری جہاز کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سیکورٹی اور امدادی ادارے ایرانی تیل بردار بحری جہاز میں لگی آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ چھے جنوری کو چین کے مشرقی ساحلوں کے قریب گذرنے والا ہانگ کانگ کا ایک مال بردار جہاز ایران کے تیل بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں بحری جہاز میں سوار بتیس افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔امدادی کارکنوں نے تین ایرانی کارکنوں کی لاشین سمندر سے نکالی ہیں اور باقی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔