مسلح افواج چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آمادہ ہیں، جنرل باقری
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے کہا ہے کہ مسلح افواج مختلف قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے اور ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے مختلف قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے عالمی استکبار کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران، استکبار کی یلغار سے علاقے کے عوام کو نجات دلانے کا ایک مضبوط قلعہ ہے، کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنے اہداف و امنگوں کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔میجر جنرل محمد باقری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران توانائی کی فراہمی کے ایک اہم ترین مرکز کی حیثیت سے جنوب مغربی ایشیا میں اپنے اقتدار اور سلامتی کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے بہترین کردار ادا کر رہا ہے، کہا کہ عالمی استکبار کی جانب سے ایران کے لئے ہر طرح کا ممکنہ خطرہ پیدا کیا جاتا رہا ہے تاہم اس طرح کا ہر خطرہ ایران کے لئے ایک فرصت اور موقع میں تبدیل ہوا۔