Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام ہیں: ایرانی بحریہ کے سربراہ

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام کی اصل طاقت اور پشت پناہ اس کے عوام ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے جمعرات کو مہاباد میں صوبہ مغربی آذربائیجان کے جنوبی قبائل کے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب ميں کہا کہ اسلامی جمہوری نظام کی اصل طاقت اور پشت پناہ اس کے عوام ہیں اور عوام ہی ملک کی مسلح افواج کی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو ایرانی عوام کی عظمت اور نظام سے ان کی وفاداری کا ادراک نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کومرکز ولایت سے ایرانی عوام کے قلبی لگاؤ اور وابستگی کا علم نہیں ہے اور ایک بار پھر امریکیوں نے عوام کو سمجھنے میں غلطی کی ہے۔ 

 

ٹیگس