Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • جناب زینب سلام اللہ علیھا کا جشن ولادت باسعادت

کربلا کی شیر دل خاتون ثانی زہرا جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر طرف جشن منایا جا رہا ہے۔

ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق پیغام عاشورا کی محافظ جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے-

اس مناسبت سے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں منعقد ہوئے جو بدستور جاری ہیں-

دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں بھی جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم میں اس مناسبت سے شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا-

زینبیہ سے موصولہ خبروں کے مطابق شام میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کی جانب سے حرم مطہر میں محفل قصیدہ خوانی اور جشن کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہزاروں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت شریک ہیں-

اس موقع پر مداحان اہل بیت، جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ ذاکرین اور علما جناب ثانی زہرا کے فضائل و مناقب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں-

علما اور ذاکرین نے دین اسلام کی اس عظیم المرتبت خاتون کو انسانوں کے لئے ایک مکمل نمونہ قرار دیا-

اطلاعات ہیں کہ منگل کی رات دمشق میں جناب رقیہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں بھی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 

 

ٹیگس