Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • موجودہ دور کے حالات کی شناخت ضروری ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں مقیم ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ نوجوان طلبا کو موجودہ دور اور اس میں رونما ہونے والے حالات و واقعات کو درک کرنا اور خود کو تیار رکھنا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں مقیم ایرانی طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے باون ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ اے  نوجوان عزیز طلبا " موجودہ دور اور اس میں رونما ہونے والے واقعات کو آج کے دور کے نوجوانوں سے ایسی توقعات ہیں جو ماضی کے ادوار میں نہیں تھیں یا پھر ان  توقعات کو پہچانا اور سمجھا نہیں گیا تھا-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں جو ہفتے کی صبح ویانا میں امام علی اسلامک سینٹر میں منعقدہ اجلاس میں حجت الاسلام جواد اژہ ای نے ایرانی طلبا کے سامنے پڑھ کرسنایا، فرمایا کہ اسلامی انجمنیں اور ان کے دینی ماحول، آپ کو آمادہ رہنے میں مدد دے سکتے ہیں-

آپ نے فرمایا کہ اس کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ کام کو اللہ کی خوشنودی کے لئے انجام دیں اور جو بھی کام انجام دیں اس میں شوق و جذبہ بھی شامل ہو-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر آپ  لوگوں کو یہ توفیق حاصل ہو گئی تو خدا وندعالم کی رہنمائی بھی آپ کے شامل حال ہو گی، انشاء اللہ۔ میں آپ سب کی کامیابی اور سعادت کے لئے اللہ کے حضور دعا کرتا ہوں-

 

ٹیگس