شاہراہ ریشم کے بارے میں ICAPP کا دوسرا سالانہ اجلاس
ایشیائی سیاسی جماعتوں کی قائمہ کمیٹی کی انتیسویں میٹنگ اور شاہراہ ریشم کےبارے میں تنطیم کی دوسری دو روزہ کانفرنس جمعے سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔
ایشیائی سیاسی جماعتوں کی عالمی کانفرنس میں پچیس ایشیائی ملکوں کی چالیس سیاسی جماعتوں کے سربراہ، سیکریٹری جنرل اور اعلی عہدیداروں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے بھی ذمہ داران شریک ہیں۔سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر سید عباس عراقچی سمیت متعدد اعلی ایرانی عہدیدار اور ملکی و غیر ملکی سیاسی رہنما بھی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔اجلاس کے تین سیشن ہوں گے جس میں کشیدگی کے خاتمے، انتہاپسندی کے سدباب، پائیدار ترقی اور شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت کے فروغ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار پر تبادلہ خیال ہوگاتہران میں جاری ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک آدھے سے زیادہ ممالک کا تعلق اسلامی دنیا ہے۔ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چین، پاکستان، ترکی، عراق، جنوبی کوریا، جاپان، ہندوستان، لبنان سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے اعلی سیاسی رہنما اور اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں -