Mar ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • فرارنس کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران

فرانس کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران میں پیر کے روز ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات کی۔

فرانس کے وزیر خارجہ جیان ایو لے دریان اور ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں مختلف ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔فرانس کے وزیر خارجہ کے دوراہ ایران میں تہران میں ان کی شرکت سے ایک نمائش کا بھی اہمتمام کیا گیا ہے۔

ٹیگس