استحصال ںظام اور پالیسی دیر پا نہیں : ظریف
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران مخالف صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ دوسروں کی سرزمینی پر ناجائز قبضے کا تسلسل پائیدار نہیں ہوتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے دعوؤں کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ ناجائز قبضہ ہمارے خطے کی بیشتر مشکلات کی جڑ ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ناجائز قبضہ ہرگز پائیدار نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ صیہونی وزیراعظم نے گزشتہ روز نیو یارک میں امریکہ - اسرائیل تعلقات عامہ کی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایران مخالف پالیسی اور امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔