Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ناجائز قبضہ جاری نہیں رکھا جا سکتا، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ ایران مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ مسلسل جاری نہیں رکھا جا سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے دعوؤں کے برخلاف حقیقت یہ ہے کہ ناجائز قبضہ ہمارے خطے کی بیشتر مشکلات کی جڑ ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ناجائز قبضہ ہرگز پائیدار نہیں ہوتا۔
صیہونی وزیراعظم نے منگل کو نیویارک میں امریکہ - اسرائیل تعلقات کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں ایران کو علاقے کے لئے خطرہ قرار دیا۔ انھوں نے ایران مخالف پالیسی اور امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیورٹ نے تئیس فروری کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چودہ مئی کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا جائے گا جب کہ چودہ مئی کو فلسطینی یوم نکبت قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال چودہ فروری غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز قیام کو ستر برس مکمل ہوجائیں گے۔

ٹیگس