Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  •  برطانیہ،ریاض کو یمن میں خون خرابہ بند کرنے پر مجبور کرے

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ برطانیہ اور دیگر ممالک ذمہ دارانہ قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کو یمن میں خون خرابہ بند کرنے اور دہشت گردانہ نظریات کے فروغ سے باز رہنے پر مجبور کریں ۔

ایران کی وزات خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ کے موقع پر، لندن اور ریاض کے  موقف کو غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔انہوں کہا کہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ برطانوی حکام، یمن پر جارحیت کرنے، جنگی جرائم کا ارتکاب اور مشرق وسطی اور پوری دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ترویج اور حمایت کرنے والے سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں، ایران کے خلاف بے شرمانہ موقف اختیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ جیسے بعض ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت اور اسلحہ کی فراہمی پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے مغربی ایشیا میں جاری بحرانوں میں شدت اور علاقے کے ملکوں کے درمیان امن و تعاون کا عمل دشوار اور طولانی ہوجائے گا۔

 

ٹیگس