Mar ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  •  امریکہ یمن میں انسانی بحران میں سعودی عرب کا شریک

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں یمن کی جنگ میں امریکہ کی مداخلت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف جنگ میں امریکی مداخلت دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی میں شراکت داری ایک ناقابل انکار ثبوت ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یمن کی جنگ میں امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں اور سعودی جنگی طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے امریکہ یمن کی جنگ میں دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی میں آل سعود کا اہم شریک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ یمن کی جنگ سے مشرق وسطی میں اختلافات ڈالنے اور اپنے مفادات کے حصول کے درپے ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس