Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے بارے میں ایران،ترکی اور روس کے سہ فریقی دوسرے مرحلے کےاجلاس  کے حوالے سے ترکی کے اخبار ینی شفق میں اپنے مقالے میں مشرق وسطی میں امن کو نایاب چیز سے تعبیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مشرق وسطی جغرافیائی حوالے سے زیادہ اور سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے کم ترین سطح پر ہے۔ اس لئے کہ علاقے پر اثر اندازہونے والی غیر ملکی طاقتوں نے ہمیشہ ہی جنگ کا انتخاب کیا اور علاقے میں جنگ کے شعلوں کی وجہ سے امن و امان کی برقراری کے مواقع ضائع کئے۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ  ایران مشترکہ مفادات، قیام استحکام اور پرامن ہمسائیگی کے لئے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی قوم اور آئندہ نسلوں کے سامنے جوابدہ ہیں۔

محمدجواد ظریف نے کہا کہ حاکمیت کا احترام کرنے اور زور ، دھونس و دھمکی کی زبان استعمال نہ کرنے اور مسائل و مشکلات کو باہمی احترام و گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے  حل کرنے اور دوسروں کے امور میں عدم مداخلت  سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں اورایران بھی انہی امور پر تاکید کرتا ہے۔

ٹیگس