Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران: شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات کی برقراری کا خیرمقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ شمالی اور جنوبی کوریا میں کشیدگی کے خاتمے کا خواہاں تھا، تعلقات کو معمول بنانے کے لئے دونوں صدور کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے.

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ کے روز شمالی اور جنوبی کوریا کے روابط میں مثبت تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران یقین رکھتا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور کی ملاقات عالمی اور علاقائی پائیدار سلامتی میں مددگار ہوسکتی ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں نیا باب کھل گیا ہے جسے ہوشیاری کے ساتھ غیرعلاقائی ممالک کی مداخلت کے بغیر جاری رہنا چاہیئے.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات امریکہ کی مداخلت کے بغیر بر قرار رہنے چاہئیں.

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کی اہم پالیسی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی پیداوار، ذخیرہ اوران کے استعمال کی مخالفت کرنا ہے اور ایسے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے.

انہوں نے حالیہ برسوں کے دوران امریکی صدر کی پالیسی، موقف اور ان کی جانب سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 40 سالہ تجربات بالخصوص جوہری معاہدے نے ثابت کردیا کہ امریکہ ناقابل اعتماد ہے اور ممالک کے درمیان تعلقات میں حصہ لینے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے.

 

ٹیگس