May ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • عالم ہستی میں جشن قائم آل محمد

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق ، پاکستان، ہندوستان، لبنان، شام اور بحرین سمیت پوری دنیا میں منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کا جشن انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے

پندرہ شعبان سن دو سوپچپن ہجری قمری کو فرزند رسول منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اس دنیا میں تشریف لائے۔ امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام خاندان عصمت و طہارت کی چودھویں اور آسمان امامت و ولایت کی بارہویں درخشاں ستارے ہیں۔ آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون ہیں۔ آپ کے متعلق نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیشمار پیشینگوئیاں فرمائی ہیں- رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں کہ قائم میری اولاد میں سے ہوگا اس کا نام میرا نام ہوگا- آنحضور (ص) نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور آخری زمانہ میں ہو گا اور حضرت عیسی ان کی امامت میں نماز ادا کریں گے۔منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کا جشن عراق ،پاکستان، ہندوستان، لبنان، شام اور بحرین سمیت پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔عاشقان رسولۖ و آل رسولۖ، امام عالیمقام اور حضرت ابوالفضل العباس علیھماالسلام کے حرم مطہر میں جاری محفلوں میں شریک ہیں-اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں- نجف اشرف، کاظمین شریفین اور خاص طور پر سامرا میں جہاں حضرت امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف اس دنیا میں تشریف لائے تھے، جشن کا ایک خاص سماں ہے اور سامرا کا روضہ اقدس اس وقت مرجع خلائق بنا ہوا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق منگل کی رات سے ہی ایران کے گوشہ و کنار میں بالخصوص مذہبی مقامات پر حضرت امام مہدی (عج) کے یوم ولادت باسعادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔منتظران ظہور امام مہدی علیہ السلام نے جنھوں نے ماہ شعبان کے آغاز سے ہی مذہبی مقامات، مساجد، امامبارگاہوں اور نجی اور سرکاری عمارتوں کو نہایت شاندار طریقے سے سجا رکھا تھا حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کی آمد کی مناسبت سے ان سجاوٹوں میں مزید چار چاند لگا دیا ہے اور ہر طرف چراغانی کر کے وہ اپنے امام (ع) کے ظہور کے منتظر ہیں-تہران میں اس مناسبت سے جگہ جگہ محفل میلاد کا انقعاد کیا گیا ہے اور مٹھائیاں و شربت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ سڑکوں پر سبیلیں لگی ہوئی ہیں، عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے اور پورے شہر میں جشن و مسرت کا ایک دلچسپ سماں ہے۔ایران کے مقدس شہر قم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں ایران کے مختلف شہروں اور قریوں سے مومنین شرکت کے لئےآئے ہوئے ہیں.ایران کے مقدس شہر قم سے تقریبا چھے کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع مسجد جمکران جو حضرت امام مہدی (عج) سے منسوب ہے پندرہ شعبان یعنی حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر عاشقوں سے چھلک رہی ہے   جو حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا کر رہے ہیںمشہد مقدس سے ملنے والی خبروں کے مطابق فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضاعلیہ السلام کے حرم مطہر میں بڑی تعداد میں زائرین موجود ہیں اور امام زمانہ کی ولادت باسعادت کا جشن منا رہے ہیں اور آپ کی ذات اقدس کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان میں بھی حضرت امام مہدی علیہ السلام کا جشن ولادت بہت ہی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے-پاکستان اور ہندوستان میں حضرت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے جشن ولادت باسعادت کی مناسبت سے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محفلوں کا سلسلہ جاری ہے-

ٹیگس