صوبہ خراسان رضوی میں درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
May ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ خراسان رضوی کے موقع پر تیس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے
ہمارے نمائندے کے مطابق صدر حسن روحانی نے صوبہ خراسان رضوی کے دورے کے موقع پر صنعت، زراعت، صحت ، سیاحت، خدمات اور تعمیرات کے شعبے میں تیس منصوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ متعدد منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی حکم دیا۔صدر ایران کے دورہ صوبہ خراسان رضوی کے موقع پر صوبائی صدر مقام مشہد مقدس میں سب وے کے ٹریک ون اور ٹریک ٹو کا بھی باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔صدر حسن روحانی اپنی کابینہ کے متعدد ارکان کے ہمراہ اتوار کے روز صوبہ خراسان رضوی پہنچے تھے۔صدر کے صوبائی دورے میں مختلف شہروں میں اکتالیس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا