Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: کراچی میں 65 سال کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا دوبارہ آغاز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 65 سال کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 65 سال کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کو بحال کیا جا رہا ہے اور یہ بسیں کل یکم جنوری سے عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اس بات کی اطلاع صوبۂ سندھ کے سینئر وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے دی ہے۔

 

کراچی میں بس سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج شہر میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہو رہا ہے، کل سے یہ عوام کے لیے دستیاب ہوں گی جبکہ آج انہیں سڑکوں پر آزمایا جائے گا۔

انہوں نے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا۔

 

شرجیل انعام میمن نے یاد دلایا کہ سندھ حکومت نے دسمبر 2025 تک کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا اور آج 31 دسمبر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 2026 میں پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ سال کراچی کی ہر سڑک پر ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ڈبل ڈیکر بسوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا تھا کہ یہ بسیں ملیر سے شارع فیصل تک چلیں گی اور مزید بسیں بھی کراچی لائی جائیں گی تاکہ ٹریفک مسائل میں کمی آسکے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے سندھ، بشمول کراچی میں الیکٹرک بسوں کے لیے نئے روٹ بھی مختص کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور سندھ حکومت اس حوالے سے عوام کو سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے

 

ٹیگس