Dec ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • صدر ایران کے ہاتھوں میگاواٹر پروجیکٹ کا افتتاح، خلیج فارس کا پانی اصفہان منتقل

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے خلیج فارس کے پانی کی اصفہان منتقلی کے میگاواٹر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا ہے۔

 سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس کے پانی کی اصفہان منتقلی کے میگاواٹر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ماحولیات اور زراعت کو فائدہ پہنچے گا اور دریاؤں کو خشک ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ صوبہ اصفہان کی آبی صنعتوں تک سمندری پانی کی سپلائی کے نتیجے میں زیر زمین آبی وسائل اور "زائندہ رود" نامی ندی کے پانی کا صنعتی استعمال بھی بند ہوجائے گا۔

انہوں نےاس قومی میگا پروجیکٹ میں کام کرنے وا لے افراد کی خدمات کو بھی سراہا جن کی انتھک محنت اور کوششوں کے تیجے میں خلیج فارس کا سمندری پانی مرکزی سطح مرتفع اور اصفہان تک پہنچا ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کی مرکزی سطح مرتفع تک سمندری پانی کی منتقلی سے،  علاقے کی بڑی صنعتوں کا زیر زمین پانی کے ذخائر اور نہروں پر انحصار ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ماحولیات اور زراعت کو فائدہ پہنچے گا اور دریاؤں کو خشک ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

 

ٹیگس