Jun ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران سے متعلق عالمی برادری کی سوچ میں مثبت تبدیلی

جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران سے متعلق عالمی برادری کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

 نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور حسین علی امیری نے اصفہان میں صوبائی حکام کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران سے متعلق دنیا کی سوچ میں تبدیلی آئی جبکہ اقوام عالم کے سامنے امریکی جارحانہ رویہ مزید بے نقاب ہوگیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات  کی کامیابی سےجنگ کی خواہش رکھنے والے امریکہ کا چہرہ مزید بے نقاب ہوگیا.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران کی امن پسندانہ سوچ کو فروغ ملا اور یہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے.

حسین علی امیری نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی نے اس بات کو ثابت کردیا کہ دشمنوں کے ایران مخالف پروپیگنڈے کے برعکس ایران نہ فقط جنگ کا خواہاں نہیں ہے بلکہ عالمی پائیدار امن پر قائم ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے ۔

 

ٹیگس