Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • یوم القدس ناانصافی پر انصاف کے غلبے کا دن

آج دنیا بھر کے مسلمان عالمی یو م القدس کی ریلیوں میں شرکت کر کے اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اعلان کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے یوم القدس کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ یوم القدس ناانصافی پر انصاف کے غلبے کا دن ہے۔

ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم القدس مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد، یکجہتی اور ہمدردی کا اور امریکیوں اور صیہونیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے۔

عالمی یوم القدس کو بین الاقوامی سطح پر ظالم و جابر ناجائز حکومت اور نسل پرستی کے خلاف ایک علامتی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ٹیگس