عالمی یوم قدس کی ریلیاں اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اعلان
ایرانی عوام نے عالمی یوم قدس کے جلوس اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے ایک بار پھر بیت المقدس اور فلسطین کی مظلوم قوم کی مکمل حمایت اور عالمی سامراج اور بین الاقوامی صیہونزم کے خلاف مہم میں فلسطینیوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
ایرانی قوم نے ماہ مبارک رمضان کے جمعتہ الواداع اور عالمی یوم القدس کے موقع پر اس دن کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میں عالمی یوم قدس استقامتی محاذ کی کامیابی اور امریکہ و اسرائیل کی شکست نیز فلسطینی قوم کے واپسی کے عزم کے ساتھ وسیع پیمانے پر شرکت کی اور ماضی کی مانند امریکہ، اسرائیل، آل سعود اور علاقے کے غدار خاص طور سے تکفیری و داعش عناصر مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے نیز بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی تک نعرے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر غاصب صیہونی حکومت کی مذمت کی اور بیت المقدس کی آزادی کی امنگ و آرزو سے تجدید عہد کیا۔
ایران میں عالمی یوم قدس کے جلوس اور مظاہرے، نو سو شہروں اور علاقوں میں کئے گئے جبکہ پانچ ہزار تین سو ملکی و غیر ملکی نامہ نگاروں اور صحاقیوں نے ایران میں نکالی جانے والی ریلیوں کو کوریج دی۔
عالم یوم المقدس کے جلوس اور مظاہرے، دنیا کے مختلف ملکوں کے مختلف شہروں میں بھی کئے جاتے رہے۔