Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر اٹلی کی تاکید

حکومت نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر یورپی ممالک کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے جوہری معاہدے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

اٹلی کے وزیر خارجہ اینزو موویرو میلانسی نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی اور خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین سید کمال خرازی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی اور یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کے حق میں ہیں اور ہم اس معاہدے کو دنیا میں تخفیف اسلحہ کے معاہدے کے نفاذ کے لئے اہم سمجھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن و سلامتی کی کامیابی کے لئے ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے.

اس ملاقات کے بعد سید کمال خرازی نے کہا کہ اطالوی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے علاوہ جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی.

کمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ یورپی فریقین سے جوہری معاہدے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا کیوں کہ سیاسی بیانات کافی نہیں اور یورپ کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے.

 

ٹیگس