جوہری معاہدے میں ایران کا باقی رہنا یورپی اقدامات پر منحصر: عراقچی
سنیئر ایرانی سفارتکار نے جوہری معاہدے کی آئندہ صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں ایران کے شامل رہنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ یورپی ممالک، روس اور چین مثبت اقدامات اٹھائیں.
سنیئر ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ دوسرے فریق ایرانی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ ایران کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کی راہ کو ہموار کریں گے۔
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا کہ دوسرے فریق کے ساتھ جامع مذاکرات کے بعد یہ پتہ چلے گا کہ ایران کے جوہری معاہدے میں شامل رہنے سے کیا ایران کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا یا نہیں.
انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق روس سے ایران کی توقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران روس تعلقات جوہری معاہدے سے بڑھ کر ہیں لہذا یہ تعلقات چاہے جوہری معاہدہ ہو یا نہیں برقرار رہیں گے.
سید عباس عراقچی نے کہا کہ روس کے جوہری معاہدے پر موقف تعمیری ہے اور وہ ایرانی مطالبات کی منظوری اور مفادات کی فراہمی پر زور دیتا ہے.