زیمبابوے کے صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت
Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ نے زیمبابوے کے صدر پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
زیمبابوے کے صدر امرسن منانگا گوا، ہفتے کے روز جنوبی شہر بوالا وایو میں ایک انتخابی جلسے کے اختتام پر ہونے والے دھماکے میں بال بال بچ گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر منانگاگوا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صدر منانگاگوا پر ناکام قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام اور حکومت کی ہوشیاری کے نتیجے میں زیمبابوے میں عام انتخابات پورے امن و امان کے ساتھ منعقد ہوں گے۔