Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • تکفیری عناصر کی ایران میں دراندازی کی کوشش ناکام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایران کے شہر میر جاوہ سے در اندازی کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیراور منگل کی درمیانی رات ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کےسرحدی علاقے میرجاوہ سے تکفیری دہشتگرد در اندازی کرنے کی کوششس کر رہے تھے لیکن وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ اس دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کئی تکفیری دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی اور کئی دیگر پاکستان کی جانب فرار کر گئے۔اس جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کا ایک جوان اور عوامی رضاکار فورس بسیج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

ٹیگس