Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے صلالہ شہر میں ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا.

 واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے عمانی ہم منصب یوسف بن علوی سے ملاقات  کیلئے کل صلالہ پہنچے جہاں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر ملاقات کی.

ٹیگس