ٹرمپ میاں، آؤ پہلے سلیمانی سے مقابلہ کرو!!! + ویڈیوز
Jul ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
جنرل قاسم سلیمانی نے ٹرمپ کو خطاب کر کے کہا ہے کہ ایران کو ابھی رہنے دو فی الحال مجھ سے مقابلہ کرو۔
ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران ہونے والے ایک اہم آپریشن ’’رمضان‘‘ اور اس میں شہید ہونے والے مجاہدوں کی یاد میں ایران کے شہر ہمدان میں ایک پروگرام منعقد ہوا جسے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے خطاب کیا۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے امریکی حکام کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا:کیا تم بھول گئے ہو کہ تم ایک زمانے میں ٹینکوں میں بیٹھے اپنے سپاہیوں کے لئے بڑے سائز کے پیمپرز (پیکنگ) بندوبست کیا کرتے تھے اور آج آکر تم ہمیں دھمکانے کی کوشش کرتے ہو؟تم لبنان کی ۳۳ روزہ جنگ میں کیا بگاڑ پائے؟کیا تم نے اُس وقت جنگ کے خاتمے کے لئے حزب اللہ کی شرطوں کو تسلیم نہیں کیا؟!