ایران میں یوم آزادی پاکستان منانے کا خیرمقدم
حکومت پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران سے یوم آزادی منانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر اور دیرینہ دوست ملک ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر ایران میں لگائے جانے والے بینرز، الیکٹرانکس اسکرینز اور پینا فلیکس پر پاکستانی قوم کے لئے خصوصی تہنیتی پیغامات کو سراہا گیا۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم ایسے منفرد اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ایران ہمارا دیرینہ دوست اور برادر ملک ہے۔
اس کے علاوہ ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی برج لعل دوسانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایران میں دوسرے ملک کے یوم آزادی کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایرانی قوم پاکستانی قوم کی خوشیوں میں رنگ میں رنگ گئی۔
پاکستان میں حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے فاتح جماعت کے سربراہ اور پاکستان کے آئندہ وزیراعظم عمران خان کو فون کیا۔ انہوں نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔