Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی فلموں کے انتہائی مقبول اداکار عزت اللہ انتظامی سپرد خاک

ایران کے سینما اور فن کی دنیا کے مقبول ادا کار عزت اللہ انتظامی کو ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد اتوار کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ایران کے معروف اور ہر دلعزیز اور بے انتہا مقبول فلمی اداکار عزت اللہ انتظامی کے جلوس جنازہ میں ایران کی فلمی دنیا اور سینما کی اہم شخصیات، فنکاروں اور اداکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں ان کے مداحوں اور چاہنے والوں نے شرکت کی اور انہیں ہمیشہ کے لئے الوداع کہا۔
عزت اللہ انتظامی کو تہران کی معروف قبرستان بہشت زہرا کے اس حصے میں دفن کیا گیا جو فن و ھنر کی شخصیات سے مخصوص ہے۔
ایرانی فلم و سینما کے مقبول اداکار عزت اللہ انتظامی جمعے کو چورانوے سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔
عزت اللہ انتظامی نے انیس سو اکتالیس میں اپنا پہلا پیشہ ورانہ ڈرامہ الٹی میٹم پیش کیا اور انیس سوسینتالیس تک انہوں نے دس سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔
عزت اللہ انتظامی ایران کے وہ پہلے اداکار تھے جو بین الاقوامی فیسٹولوں میں انعامات وصول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ عزت اللہ انتظامی نے شیکاگو کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں فلم گاؤ میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیتا تھا۔

ٹیگس