Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • محافظینِ امن، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار: ایرانی فوج کے سربراہ

ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے سبھی محافظین، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے عوام کے 12جنوری کے قومی یکجہتی کے جلوسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے سبھی محافظین دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

بارہ جنوری کی ریلی

 

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر جنرل امیر حاتمی نے پولیس چیف اور اعلیٰ افسران سے ملاقات میں کہا کہ امن و سلامتی کے سبھی محافظین  بالخصوص، پولیس، عوامی رضا کار فورس بسیج، پاسداران انقلاب اسلامی اور فوج کے جوان، ملک کے قومی مفادات، بنیادی ڈھانچوں، عوام کے تحفظ اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے عوام کی 12 جنوری کی قومی یک جہتی ریلیوں اور جلوسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل اور بنیادی کارنامہ عوام نے انجام دیا اور سامراجی سربراہوں کو صراحت کے ساتھ پیغام دے دیا کہ "یہ ایران ہے۔"

 

ٹیگس