Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ریلیوں میں عوام کی عظیم الشان شرکت پر صدر مملکت کا پیغام : ایرانی عوام نے میدان میں مستحکم طریقے سے اتر کر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا

 ملک گیر عظیم الشان عوامی ریلیوں پر صدر مسعود پزشکیان نے بھی ایرانی عوام کے نام قدردانی کا پیغام جاری کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے اپنے اس پیغام میں تہران سمیت پورے ملک میں دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں امریکہ و صیہونی حکومت کے خلاف عوامی سیلاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

 پیغام کا متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کے عظیم الشان اور شریف عوام؛

12 جنوری کے روز پرشکوہ اجتماعات میں آپ کے عزم محکم اور شاندار موجودگی کی عظمت کے سامنے سرتعظیم خم کرتا ہوں جو دینی اور قومی اقدار کی حفاظت میں بے مثال ذہانت اور احساس ذمہ داری نیز ظالم اور دہشت گرد دشمنوں کے مقابلے میں قومی طاقت کا جلوہ بن کر سامنے آئی۔

ایسی طاقتور قوم کا نمائندہ ہونے پر مجھے افتخار ہے۔

اس پرشکوہ اور دلیرانہ موجودگی نے، قوم کے بدخواہوں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا اور ملک کی حفاظت کے لیے قومی عزم کا اعادہ کردیا۔

مجھے ذرہ برابر شک نہیں کہ اس سرزمین کے دشمن اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایرانی قوم کی ذہانت، احساس ذمہ داری اور قومی بلوغت کی جڑیں ایک عظیم تمدن میں پھیلی ہوئی ہیں۔

تمام فرق اور گلے شکوے ہونے کے باوجود، اس عظیم الشان اجتماع میں قومی مفادات اور ارضی سالمیت کی حفاظت موجزن تھی اور ایران نے متحد ہوکر دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم پر پانی پھیر دیا اور انہیں منہ توڑ جواب دیا۔

آپ عظیم الشان ملت نے اپنے اس قابل غور اور حیرتناک اقدام کے ذریعے، امریکہ، صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے تباہ کارانہ حرکتوں کے سامنے دیوار کھڑی کر دی اور ہمیں خدمت کے راستے میں مزید پرعزم کردیا۔

ایک بار پھر گزشتہ دنوں کے واقعات کے شہیدوں اور متاثرین کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور عظیم الشان اور شریف ایرانی عوام کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مسعود پزشکیان

صدر اسلامی جمہوریہ ایران

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس