امریکا ایرانی عوام پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کسی بھی معاہدے اور وعدے کا پابند نہیں ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو حکومتی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سے ملاقات کے دوران اپنی تقریر میں تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، کہ جس نے سبھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں مسلط کی ہیں، کسی بھی معاہدے اور وعدے کا پابند نہیں ہے-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کا مقصد اقتصادی دباؤ ڈالنے سے بھی بڑھ کر ہے وہ دوبارہ ایران واپس لوٹنا، ایران پر مسلط ہونا اور ایرانی عوام پر اپنی مرضی چلانا چاہتے ہیں لیکن ایران کے عوام اس چیز کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور وہ اپنی اس بات کو استقامت و پامردی کے ذریعے دنیا والوں پر ثابت بھی کریں گے-
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت اور ان کی رہنمائی میں دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔