Sep ۰۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ سلامتی کونسل کی صدارت کا غلط استعمال کررہے ہیں، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سلامتی کونسل کا ایک اجلاس ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت میں ہونے کی خبروں کے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں - اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے  کہا ہے  کہ امریکی صدر ٹرمپ ستمبر کے آخر میں ایران کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس کی خود صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ یکم ستمبر سے تیس ستمبر تک  امریکا   سلامتی کونسل کا مرحلہ وار صدر ہے - اسی مہینے جب دنیا کے بہت سے ملکوں کے سربراہ اقوام متحدہ کی جنرل کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہوں گے ٹرمپ سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کی خود صدارت کرنے کی کوشش کریں گے - اسلامی  جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ سلامتی کونسل کی صدارت سے غلط استفادہ کرنے اور اس کے اجلاس کو دوسری جانب موڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں - انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بے شرمی کے ساتھ مسئلہ فلسطین کی جگہ سلامتی کونسل میں ایران کے مسئلے کو  اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں -

ٹیگس