ایران اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: بہرام قاسمی
Sep ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران ملکی سلامتی بالخصوص ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں سے نمٹنے پر ایک لمحہ بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حالیہ ایرانی میزائل حملے سے متعلق کہا کہ ایسے اقدامات ایران کا فیصلہ تھے اور نہ ہی ہوں گے، مگر دہشتگردوں کی نقل و حرکت بالخصوص سرحد پر ہمارے اہلکاروں کی شہادت نے ہمیں مجبور کردیا کہ ان ملک دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
عراقی کردستان سے ایران کے سرحدی علاقوں پر حالیہ مہینوں میں ہونے والے حملوں پر سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ سنیچر کے روز ایک کامیاب کارروائی میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں اور تربیتی مرکز پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے 7 میزائل فائر کئے گئے۔