ایران اور ہندوستان کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات
Sep ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
ایران اور ہندوستان کے نائب وزرائے خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والی ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادل خیال کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ وجے گوکھلے نے اپنی کابل ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ اور خاص طور سے اقتصادی تعلقات کے بارے میں کفتگو کی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے پیر کے روز افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون کی توسیع کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
کابل میں یہ ملاقاتیں چابہار بندرگاہ سے متعلق تینوں ملکوں کے سہ جانبہ سمجھوتے کو آگے بڑھانے کے بارے میں ایران، افغانستان اور ہندوستان کے سہ جانبہ اجلاس کے موقع پر انجام پائی ہیں۔