جب ہلاک دہشت گرد کا موبائل بجنے لگا
ہفتے کے روز دہشت گردوں نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ نےدہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس دہشت گرد گروہ کو برطانیہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے، جسے سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے، اتوار کی شام جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ اس کے بھی تین عناصراہواز کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث رہے ہیں۔
داعش کی جانب سے جاری کیے جانے والے ویڈیو سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اہواز کا دہشت گردانہ حملہ داعش اور الاحوازیہ گروہ کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھا کیونکہ دونوں ہی گروہوں نے سعودی عرب کی پشت پناہی حاصل کی ہے۔
ایران کے وزیر انٹیلیجنس اور سپاہ پاسداران کے اعلیٰ افسران نے دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر سے عنقریب دنداں شکن اور تباہ کن انتقام لئے جانے کا یقین دلایا ہے۔