Sep ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے مابین نیو یارک میں ملاقات ہوئی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے شام کے بحران کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی۔

ایران نے جو ہمیشہ سے علاقے کے ایک اہم ملک کے طور پر مشرق وسطی من جملہ شام کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کرتا رہا جنوری 2017 میں تہران کی جدت عمل سے روس، ترکی اور ایران کے مابین شام میں امن و صلح کی برقراری کے لئے آستانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔

ٹیگس