Oct ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کو خارجہ پالیسی میں برتری حاصل ہے، صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ہم نے مکمل منطق کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھایا ہے اور اسی بنیاد پر امریکہ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو برتری حاصل ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے تہران میں شہری ہوابازی کی صنعت سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں اور مختلف مسائل کے باوجود ایران کی شہری ہوابازی کی صنعت نے قابل قدر ترقی کی ہے اور ایٹمی معاہدے سے بھی اس صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دھونس دھمکی سے فائدہ اٹھانے کی فکر کے ساتھ سیاسی بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ عالمی استکبار کی داداگیری نے اسے عالمی سطح پر بالکل تنہا کر دیا ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ واشنگٹن کے بعض حکام یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اگر دباؤ ڈالے تو دنیا کے باقی ممالک کے پاس جھکنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے جبکہ یہ بالکل غیر منطقی سوچ ہے اور وہ عالمی مفاہمت کے مسئلے سے غفلت برت رہے ہیں۔

ٹیگس